اہم خبریں

پا کستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات اسلام آباد لینڈ کرے گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ رات ساڑھے 11 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فاتح ٹیم کے شاندار استقبال کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں شائقین اور کرکٹ کے دلدادہ کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کل فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور نوجوانوں میں کھیل کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا جائے گا۔

مزید پڑھیں :رجب المرجب کا چاند ؟ جا نئے یکم رجب کب ہو گا

متعلقہ خبریں