اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب 22 دسمبر 2025 کو ہوگا۔سپارکو کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 06:43 بجے پیدا ہوگا۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی، تاہم ننگی آنکھ سے دیکھنے کے امکانات محدود ہیں۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع تھا، جس کے پیش نظر فلکیاتی ماہرین نے بتایا کہ چاند 21 دسمبر کی شام واضح طور پر نظر نہیں آئے گا۔ اسی وجہ سے رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :40 افغان شہری جاں بحق















