اہم خبریں

بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے آ چکا ہے، کھیئل داس کوہستانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے ارکانِ پارلیمنٹ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ پالیسیوں اور اقدامات پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا عمل انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں رہیں، وہاں نہ صرف مذہبی اقلیتیں بلکہ خواتین بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیراعلیٰ کے حالیہ طرزِ عمل نے بھارت کے اصل حالات کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ ان کے مطابق جارحیت کے دوران بھارت نے مدارس اور شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور انہیں آئینی حقوق حاصل ہیں، جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔

آخر میں وزیر مملکت نے کہا کہ معرکۂ حق میں پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کو شکست دی اور یہی اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
مزید پڑھیں :گاڑیوں کی کیش خرید و فرخت پر جرمانہ عائد کر نے کا فیصلہ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں