اسلام آباد (اےبی این نیوز ) پینشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، حکومت نے اس پابندی کو ختم کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ ملازمت کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے متعلق سابقہ احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ پینشن کیسز میں 22 اپریل اور 19 جون کو جاری کیے گئے آفس میمورنڈمز کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افسران اب پینشن اور تنخواہ دونوں حاصل کر سکیں گے۔ اس فیصلے کے بعد ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات دینے کی اجازت بحال ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں :ڈی چوک کی ریلی کے حوالے سے گورنر کے پی نے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا جا نئے کیا















