پشاور (اےبی این نیوز ) گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ ہیں۔ کیا احتجاج کے ذریعے سزا یافتہ افراد کو رہا کرایا جاتا ہے؟
عدالتیں موجود ہیں، رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کریں۔
بشریٰ بی بی کیسے غیر سیاسی ہو سکتی ہیں؟ پشاور سے ڈی چوک تک ریلی کس نے نکالی؟ ڈی چوک کی ریلی میں برقعے میں کون تھا؟ پشاور میں رہ کر انہوں نے کون سے کارنامے نہیں کیے؟ ا
کیا بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں میں ملوث نہیں تھیں؟
پشاور میں بھی ایک گوگی کا کردار رہا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں۔ جہاں بھی دہشت گرد ہوں گے، وہاں کارروائی ہوگی۔ وزیرِ اعلیٰ صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن کی حمایت کریں۔
مزیدپڑھیں :انڈر 19 ایشیا کپ، شاہینوں کے تابڑ توڑ حملے، سورما مشکل میں،صرف 68رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس















