اہم خبریں

پنجاب حکومت کی کارکردگی،سڑک پر 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی کارکردگی،سڑک پر 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،گاڑی گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مین بلیوارڈ روڈ پر 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری، گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے سے شگاف پڑگیا، شگاف پڑ جانے سے ایک گاڑی دھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے ، ریسکیو نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد زمین میں دھنس جانے والی گاڑی سے تین افراد کو ریسکیو کیا جبکہ گاڑی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری منگوائی گئی۔

متعلقہ خبریں