شمالی وزیرستان ( اے بی این نیوز )شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی۔ فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اس بزدلانہ کارروائی میں 15 عام شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کے باعث قریبی شہری آبادی اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے چوکس اور پرعزم دستوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور متاثرہ شہریوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مزید حملوں کی روک تھام کے لیے گشت اور حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت۔ وزیراعظم کی فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پذیرائی۔
وزیراعظم کا وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر جانوں کو خراج عقیدت۔
وزیراعظم کی شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا،لواحقین سے اظہار تعزیت۔ وزیراعظم شہبازشریف کی حملے میں زخمی 15 شہر یوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔
مزید پڑھیں :حکومت نے بڑی پیشکش کر دی،کیا قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں،جا نئے اندر کی کہانی















