اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان نے افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں فوجی کیمپ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اس معاملے پر طالبان مشن کے نائب سربراہ کو طلب کر کے ڈیمارش جاری کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حملہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کی جانب سے کیا گیا، جس کی پاکستان نے سخت مذمت کی ہے۔ پاکستانی حکومت نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گردانہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی ضروری ہے۔
دفتر خارجہ نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اس طرح کے کسی بھی غیر قانونی اور پرتشدد عمل کو برداشت نہیں کرے گا اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔
مزید پڑھیں :حکومت نے بڑی پیشکش کر دی،کیا قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں،جا نئے اندر کی کہانی















