راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی شہر کو ٹریفک جام کے مستقل مسئلے سے نجات دلانے کے لیے پنجاب حکومت کے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اربن انفراسٹرکچر کی بہتری کے اس بڑے منصوبے پر ابتدائی مرحلے میں ہی نمایاں پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
تقریباً 14 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کو آٹھ ماہ میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ کے اندر چھ فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے بنیادیں مکمل کر لی گئی ہیں، جو منصوبے کی رفتار اور سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔
کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ راولپنڈی کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ روزانہ ہزاروں گاڑیاں اس چوک سے گزرتی ہیں، جس کے باعث یہاں شدید ٹریفک جام معمول بن چکا تھا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث اس وقت ٹریفک کی مشکلات ضرور پیش آ رہی ہیں، تاہم وہ اسے ایک عارضی پریشانی قرار دے رہے ہیں۔ عوام کے مطابق چند ماہ کی یہ دشواری مستقبل میں برسوں تک ٹریفک مسائل سے نجات کا ذریعہ بنے گی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اچھی اور بری خبریں ساتھ ساتھ،شاہ محمود بری اور باقیوں کا کیا بنا،جا نئے















