اہم خبریں

عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے نہ ہی بلاول بھٹو کو ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ حکومت نہ تو حقیقی معنوں میں جمہوری ہے اور نہ ہی عوامی نمائندگی کی عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کا اصل حق عوام کے پاس ہونا چاہیے اور وزیراعظم کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وہ نہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنائیں گے اور نہ ہی بلاول بھٹو کو، کیونکہ کسی ایک فرد کو اقتدار دلانا ان کا اختیار نہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم کون بنے گا، اس کا فیصلہ صرف اور صرف عوام کے ووٹ سے ہونا چاہیے، نہ کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں سے۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور افواہوں پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔

مولانا فضل الرحمان کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملکی سیاست میں بے یقینی اور سیاسی کشیدگی برقرار ہے، جبکہ مختلف جماعتیں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :بنگلہ دیش کے حا لات کشیدہ،شدید احتجاجی مظاہرے شروع

متعلقہ خبریں