اہم خبریں

کوئی وفاقی وزیر خود سوسائٹی بھی بناتا ہو، وزارت بھی چلا رہا ہو تو معاملات اس طرح نہیں چل سکتے،سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان میں گرما گرمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )سینیٹر پلوشہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ایک اہم سوال پر وفاقی وزیر علیم خان نے شدید ردِعمل دیا اور جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے بعض ارکان اجلاسوں میں سب کے سامنے نہ صرف بھڑک اٹھتے ہیں بلکہ دھمکی آمیز رویہ بھی اختیار کرتے ہیں، جو پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔

پلوشہ خان نے کہاکہ سوال عوامی مفاد سے جڑا ہوا تھا اور اس میں 10 کلو میٹر کے لنک منصوبے کا حوالہ دیا گیا تھا، جس سے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ بطور پارلیمنٹ رکن یا کابینہ کا حصہ بننے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ سوالات کے باقاعدہ اور شفاف جواب دیں۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر خود سوسائٹی بھی بناتا ہو، وزارت بھی چلا رہا ہو اور اس کے ساتھ ایسا رویہ بھی اختیار کرے تو معاملات اس طرح نہیں چل سکتے۔ ان کے مطابق سوال کے جواب کے بجائے علیم خان نے یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ وہ جانتے ہیں سوال کے پیچھے کون ہے اور کیوں پوچھا گیا ہے۔پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ذاتی نوعیت کے الزامات اور دھمکی آمیز انداز جمہوری اقدار اور پارلیمانی کلچر کو نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ عوامی نمائندوں کو جوابدہی اور شفافیت کو ترجیح دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں :انڈر 19 ایشیا کپ ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

متعلقہ خبریں