اہم خبریں

برسلز : زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں کا احتجاج، پولیس پر پتھراؤ، انڈے پھینک دیے

بیلجیم (اے بی این نیوز)بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

کسان مظاہرین سیکڑوں ٹریکٹر لے کر برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث اہم سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر آلو اور انڈے پھینکے، پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

کسان یورپی یونین اور جنوبی امریکی ممالک کے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے یورپی ممالک میں امریکی اشیا کم قیمت میں دستیاب ہونے سے یورپی کسانوں کو نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں۔9مئی، جی او آر گیٹ حملہ؛ مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

متعلقہ خبریں