اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، مری، پوٹھوہار ریجن ، لاہور، شیخوپورہ ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ چاغی ، نوشکی، پنجگور، کیچ ، گودار ،کوئٹہ ، قلات، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بھی بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائی رہے گی جبکہ گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع















