اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایک دن کی بڑی کمی کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت میں پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 2700روپےکے اضافے سےفی تولہ سونا 4 لاکھ53ہزار562 روپے پرپہنچ گیا ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت2315 روپے کے اضافےسے3 لاکھ88 ہزار 856روپےہوگئی ہے۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 290روپےکےاضافے سے6822روپےہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 27ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 4312 ڈالر پرپہنچ گیا
مزید پڑھیں۔امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک















