اہم خبریں

پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین قر بتیں؟عمران خان سے ملاقات؟فواد چوہدری کے اے بی این پوڈ کاسٹ میں حیران کن انکشافات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بہت جلد ان کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، جبکہ ملک میں سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے پس پردہ کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔

بعض اہم اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کو درپیش سیاسی عدم استحکام سے نکلنے کے لیے بات چیت ناگزیر ہو چکی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے زیر اہتمام پوڈ کاسٹ میں اظہار خٰیال کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ

وہ حکومت اور طاقتور حلقوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ ان کوششوں میں عمران اسماعیل اور محمود مولوی بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں ن ے کہا کہ سیاسی فاصلے کم ہونے کا وقت قریب آ رہا ہے اور حالات بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

سابق وزیرنے مزید کہا کہ کہ ان کا ذاتی مفاد بھی یہی ہے کہ پاکستان نارملائز ہو، سیاسی تلخیوں کا خاتمہ ہو اور ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں سیاسی ماحول میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے اہم ترین راہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج،پولیس پر پٹرول بموں سے حملوں کا الزام

متعلقہ خبریں