راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا
علیمہ خان ، ڈاکٹر عظمیٰ، نورین نیازی ،قاسم خان، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ نامزد ۔
مقدمہ 35 نامزد سمیت 400 ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ۔ 14 ملزمان موقع سے گرفتار، انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس پر پٹرول بموں سے حملوں، تشدد اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ای چالان پر پابندی















