اہم خبریں

سوشل میڈیا انفلونسر کی کروڑوں کی گاڑیاں، ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا، جا نئے کون

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) کروڑوں کی گاڑیاں رکھنے والے اور سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر کرنے والے ایف بی ار لائف اسٹائل مانیٹرنگ یونٹ کے ریڈار پر آ گئے ۔ لائف اسٹائل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس کے بعد ایف بی ار فیلڈ دفاتر نے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں رکھنے والے افراد کو ٹیکس نوٹسز ایشو کرنا شروع کر دیے۔

ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد کی مشہور گراج والے کو بھی نوٹس جاری۔ مشہور سوشل میڈیا انفلونسر نے کروڑوں روپے کیشیورلیٹ کیمارو ایس ایس، سیئرا ڈینالی، مرسڈیز بینز ، بینٹلی ملزان، جیپ رینگلر، فورڈ ایف 150، بی ایم ڈبلیو جیگوار ایکس کے 4.2، شیورلیٹ کارویٹ سی 7 اسٹنگرےپولارس سلنگ شاٹ ایس ایل 2.4 رکھی ہوئی ہے۔

لگژری گاڑیوں کی مجموعی مالیت 60 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ایف بی آرنےسوشل میڈیا انفلونسر کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر آمدن و اخراجات کا موازنہکیا لگژری لائف اسٹائل ٹیکس ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔

سوشل میڈیا انفلونسر کے اخراجات اور آمدن میں واضح تضاد سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا انفلونسر کا کیس ٹیکس آڈٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ایف بی آر فیلڈ دفاتر سوشل میڈیا پر کھلے اخراجات کی بنیاد پر ایک درجن سے زائد افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری کر چکے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا انفلونسر سے کروڑوں روپے کا ٹیکس جمع کیے جانے کا امکان۔

مزید پڑھیں :زلزلےکےجھٹکے

متعلقہ خبریں