اہم خبریں

عمران خان کے قریبی دوست کو دل کی تکلیف،ہسپتال منتقل،جا نئے اب کیسے ہیں

کراچی (اے بی این نیوز   ) پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کی طبیعت دل کی تکلیف کے باعث اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خبر سامنے آتے ہی شائقینِ کرکٹ میں تشویش پھیل گئی۔تاہم اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ابتدائی طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے جاوید میانداد کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

جاوید میانداد کو کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (این آئی سی وی ڈی) منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری طور پر ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ احتیاطی طور پر مختلف ٹیسٹ کیے گئے جبکہ دل کی حالت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے انجیوگرافی بھی کی گئی۔طبی رپورٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ جاوید میانداد کو کسی سنگین دل کے مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور ان کی مجموعی حالت مستحکم ہے۔

ہسپتال میں قیام کے دوران جاوید میانداد نے این آئی سی وی ڈی میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں و طبی عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت طبی امداد اور جدید سہولیات کی بدولت انہیں فوری ریلیف ملا۔ہسپتال سے روانگی سے قبل جاوید میانداد نے کہا کہ وہ پہلے سے کہیں بہتر محسوس کر رہے ہیں، یہ اللہ کا خاص کرم ہے اور قوم کی دعاؤں سے ان کی صحت میں مزید بہتری آئے گی۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں :جنوری حکومت پر بھاری،قاسم اور سلیمان کا بڑ ا اعلان،عمران خان کی قید بارے تشویشناک پریشانی کا اظہار

متعلقہ خبریں