کراچی (اے بی این نیوز )سندھ حکومت نے قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دن سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری اداروں کے لیے تعطیل ہوگی۔
سرکاری اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے دنوں کا اپنے منصوبوں کے مطابق فائدہ اٹھائیں اور عوامی سہولیات کی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ضروری سرکاری خدمات تعطیل کے باوجود جاری رہیں گی تاکہ عوامی ضروریات متاثر نہ ہوں۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ،نئی پنشن اسکیم کی منظوری















