اہم خبریں

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ،نئی پنشن اسکیم کی منظوری

کراچی (اے بی این نیوز    )سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو ہوگی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ سندھ پنشن فنڈ مینیجرز سے معاہدہ کرے گا، جو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوں گے۔ اسکیم کے تحت پنشن فنڈ مینیجرز چار ذیلی فنڈز—منی مارکیٹ، قرضہ، ایکویٹی انڈیکس اور ایکویٹی—کا انتظام کریں گے تاکہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

نئی اسکیم میں اسپیشل فیملی پنشن بھی شامل ہے، جس کے تحت ورثاء 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار پائیں گے۔ علاوہ ازیں، قدرتی موت یا معذوری کی صورت میں 10 لاکھ روپے انشورنس فراہم کی جائے گی جبکہ حادثاتی موت کی صورت میں یہ رقم 20 لاکھ روپے ہوگی۔ انشورنس کی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مالی استحکام فراہم کرنا اور پنشن نظام کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں :شکار پور سے اہم خبر، ٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام،جا نئے کتنا نقصان ہوا

متعلقہ خبریں