اسلام آباد (اے بی این نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف ظفر حجازی سے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں صدر نے نئے محتسب کو ملکی ٹیکس نظام میں شفافیت اور عوامی سہولت فراہم کرنے کے اہم کردار کی یاد دہانی کرائی۔ظفر حجازی چار دہائیوں پر محیط پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں اور سابقہ طور پر ایس ای سی پی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ صدر زرداری نے ان سے ملاقات میں زور دیا کہ ٹیکس محتسب کا دفتر شہریوں کو فوری اور آسان ریلیف فراہم کرے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
صدر نے ہدایت کی کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی ملک بھر میں رسائی بڑھائی جائے تاکہ ہر شہری تک معلومات اور خدمات بروقت پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹیکس سے متعلق آگاہی بڑھانا بھی نئے محتسب کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ظفر حجازی نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے عوامی مفاد میں کام کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ٹیکس نظام میں شفافیت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا۔
مزید پڑھیں :شکار پور سے اہم خبر، ٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام،جا نئے کتنا نقصان ہوا















