شکار پور(اے بی این نیوز )شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے علاقے میں ہمایوں شریف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا، تاہم سکھر ایکسپریس محفوظ رہی اور ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق یہ گزشتہ تین ماہ میں ریلوے ٹریفک پر تیسرا بم حملہ ہے۔
ایس ایس پی شکارپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، تاہم ٹریک مکمل طور پر محفوظ کر دیا گیا ہے اور ٹریفک میں کوئی خلل نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم شرپسندوں کی ٹرین اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں اور ریلوے اسٹیشنوں یا ٹریک کے قریب غیر ضروری طور پر نہ جائیں۔ ریلوے حکام دھماکے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز،جا نئے کیا ہو نے جا رہا ہے















