سڈنی (اے بی این نیوز )سڈنی دہشتگردی واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے،،حملہ آور ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن میں ’ملٹری ٹریننگ‘ لینے کا انکشاف۔ باپ بیٹے نے گزشتہ ماہ نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا، فلپائنی حکام کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر فوجی تربیت حاصل کی، دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے، آسٹریلوی پولیس فلپائن کے سفر کے مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے ،، فلپائن حکام اور بین الاقوامی ایجنسیز کے درمیان تعاون جاری ، آسٹریلوی سیکیورٹی اداروں کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے بھی رابطہ ،، بھارتی وزارتِ خارجہ کی سڈنی حملے پر خاموشی برقرار، ، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی استعمال شدہ گاڑی سے نام نہاد اسلامک سٹیٹ کے دو گھریلو ساختہ جھنڈے اور دیسی ساختہ بم ملے ہیں ،، دونوں مسلح افراد نےاکیلے کارروائی کی، نویداکرم کسی انسداد دہشتگردی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا،، زخمی ملزم کومے سے باہر آگیا،،پولیس نے پوچھ گچھ کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سڈنی واقعے کے حملہ آور ساجد اکرم کا تعلق بھارتی شہر حیدر آباد سے تھا،ساجد اکرم 1998 میں بھارتی شہر حیدر آباد سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔ ساجد اکرم کو بیٹے کی پیدائش کے وقت آسٹریلوی شہریت حاصل تھی۔ آسٹریلوی حکام نے بھارت سے حملہ آور سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔ ساجد اکرم نے 27سالوں میں کم از کم 3بار بھارت کا سفر کیا تھا۔
مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری















