اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈیزل سستا کرنے کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی،مٹی کا تیل بھی 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا، پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے ،مٹی کا تیل 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ، پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔مٹی کے تیل کی قیمت 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

مزید پڑھیں۔پہلے شیر افضل کو ندیم نانی والا پسند آئے اور اب ندیم نانی والا کو شیر افضل، تحفہ دینے کا اعلان بھی کردیا

متعلقہ خبریں