لاہور(اے بی این نیوز)سوشل میڈیا کے مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو بھی آئی فون دینے کا اعلان کر دیا۔
ندیم نانی والا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں نے شیر افضل مروت کو آئی فون دینا نہیں تھا لیکن ان کی بات مجھے اتنی خوبصورت لگی کہ ’یہ لڑکا مجھے پسند آ گیا ہے‘ تو اب میں سوچ رہا ہوں کہ ان کو آئی فون دے دوں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ شیر افضل مروت نے پوچھا تھا کہ ندیم نانی والا کون ہے اس کی نانی کو کیا ہوا تو میں ان کو بتا دوں کہ میری نانی وفات پا چکی ہیں لیکن جب آپ نے کہا کہ مجھے لڑکا پسند ہے جو آئی فون دیتا ہے تومجھے بہت اچھا لگا اب میں آپ کے لیے بھی آئی فون لا رہا ہوں آپ مجھے ٹائم بتا دیں کہ میں کب آپ کے پاس آؤں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ انہیں ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔
صحافیوں کی جانب سے سوال پر شیر افضل مروت نے ابتدائی طور پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس کی نانی کو کیا ہوا ہے؟‘ جس پر صحافیوں نے وضاحت کی کہ ندیم کو نانی نے پالا تھا، اسی وجہ سے اس نے سوشل میڈیا پر اپنا نام ندیم نانی والا رکھا ہے۔
وضاحت سننے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ ’پھر تو وہ بہت کمال کا آدمی ہے۔ اس کی نانی کو اللہ خوش رکھے، وہ ہماری بھی نانی ہو گئی ہے۔ مجھے ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے‘۔
مزید پڑھیں۔سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان راور سابق وزیرِ پٹرولیم ارجنا اناٹنگا کو گرفتار کرنے کی تیاری















