کراچی(اے بی این نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے متعلق حکومتی اقدامات پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو غیر ملکیوں کی ملک بدری سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کے کیمپوں میں موجود سرگرمیوں پر بھی سوال کیا، اور وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار 45 سال قبل تبلیغ کے مقاصد کے لیے پاکستان آئے تھے۔
تاہم عدالت نے نوٹ کیا کہ درخواست گزاروں کے پاس کسی بھی قسم کے دستاویزات موجود نہیں ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ایسے معاملے میں عدالت کچھ نہیں کر سکتی اور درخواست گزار قونصلیٹ یا سفارتخانے سے رجوع کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔جوا ایپ کیس: یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت منظور















