اہم خبریں

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کے موقع پر بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین کی دسمبر 2025ء کی تنخواہیں اور پنشنز ایڈوانس ادا کی جائیں گی۔

کرسمس کے موقع پر تنخواہیں اور پنشنز 22 دسمبر کو ادا کی جائیں گی تاکہ مسیحی ملازمین اور پنشنرز اپنی مذہبی تقریبات اور تیاریوں کو با سہولت انجام دے سکیں۔

وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اسلام آباد کو پیشگی ادائیگیوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایڈوانس ادائیگی کا اطلاق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام اہل وفاقی ملازمین اور پنشنرز پر ہوگا۔

مزید پڑھیں۔بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب سرعام کھینچ کر اتار دیا

متعلقہ خبریں