اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چترال ،دیر، کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔
پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔ تاہم سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال،ملتان، خانیوال، خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ پڑنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 02 ، گوپس منفی03، سکردو منفی01، راولاکوٹ اور پاڑہ چنارمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ یہ بھی پڑھیں:چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی مستعفی ہو گئے
مزید پڑھیں۔طلبا کیلئے اہم خبر!فضائی آلودگی کے باعث سکول بند















