اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ عوام کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کے فیصلے کو مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثبت اثرات متوقع ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید بڑھیں :آئندہ سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے محمود خان اچکزئی کریں گے، علی ظفر















