اہم خبریں

موسم سرما،ایڈوائزری جاری، محتاط ہو جائیں، جا نئے کس بارے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی ادارہ صحت نے موسمِ سرما میں موسمی انفلوئنز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ادارے نے بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت خصوصی احتیاط کریں کیونکہ موسمی انفلوئنز ان گروپز میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق موسمی انفلوئنز ایک شدید وائرل سانس کی بیماری ہے جو انفلوئنز اے اور بی وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے اور وباؤں کا سبب بن سکتی ہے۔ موسمی فلو سیزن میں انفلوئنز کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری آرام کریں۔

بخار، کھانسی، نزلہ یا دیگر انفلوئنزا کی علامات ہونے پر گھر پر آرام کرنا اور دیگر افراد سے فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ قومی ادارہ صحت شہریوں کو یہ بھی مشورہ دے رہا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی برقرار رکھیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں تاکہ موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں :جمائما کے ایلون مسک سے شکوے،ٹویٹس محدود کرنے پر گلہ،پابندی ہٹا نے اور آزادی اظہار رائے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں