سڈنی ( اے بی این نیوز )سڈنی دہشتگردی واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ایجنسیز نے سڈنی واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔
آسٹریلیانے دہشتگردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا۔ دہشتگرد کے دوست نے بیان دیتے ہو ئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشتگرد نوید کا تعلق بھارت سے ہے۔
دہشتگرد نوید کے والد کا تعلق بھارت جبکہ والدہ اطالوی ہیں۔ یہ شواہد سڈنی دہشتگردی حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :شعبہ طب ایک مسیحائی کا شعبہ ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان















