لاہور ( اے بی این نیوز ) گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ڈینز کمیٹی اور برطانیہ و امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایلومینائی کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی۔ملاقات میں امریکہ سے ایلومینائی کی نمائندگی ڈاکٹر فوزیہ رانا اور ڈاکٹر آمنہ بٹر جبکہ برطانیہ سے ڈاکٹر وردہ شفیع نے کی۔ وفد میں پروفیسر منزہ اقبال، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، ڈین انڈر گریجویٹ پروفیسر بلقیس شبیر، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم اور پروفیسر تسکین زہرہ بھی شامل تھیں۔
ملاقات کے دوران شعبہ طب میں جدید رجحانات، ذہنی صحت اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی سے منسلک سر گنگا رام ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کا عمل مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ شعبہ طب ایک مسیحائی کا شعبہ ہے جس کے ذریعے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے اور صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ بین الاقوامی کانفرنس سے قبل ریکارڈ 45 ورکشاپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا شمار ملک کی شعبہ طب کی ٹاپ تین میڈیکل یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ 17 سے 19 دسمبر 2025 تک فاطمہ جناح میڈیکل کالج الومینائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ اور ایف جے ایم یو یو کے کے اشتراک سے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین طب شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں :شاہد آفریدی نے پھر سیاسی بیان داغ دیا،جا نئے کیا















