اہم خبریں

7 خوارج ہلاک، جوان شہید

ڈی آئی خان ( اے بی این نیوز   ) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران 7 خوارج مارے گئے جبکہ نائیک یاسر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید نائیک یاسر خان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں :آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کیا ہو گی ،جا نئے

متعلقہ خبریں