کراچی ( اے بی این نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.05فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور اہم اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی شرح سود آئندہ دو ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل مسلسل تین مانیٹری پالیسی اجلاسوں میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی، تاہم حالیہ معاشی رجحانات، مہنگائی میں بتدریج کمی اور معاشی سرگرمیوں کو سہارا دینے کے لیے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا بنیادی مقصد مہنگائی کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے معاشی استحکام کو یقینی بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق آئندہ بھی فیصلے معاشی ڈیٹا اور مہنگائی کے دباؤ کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :شاہین آفریدی کو بولنگ سے روکدیا گیا،جا نئے وجہ کیوں















