لاہور(اے بی این نیوز)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) نے کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے کے الزام میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
سی سی پی کے مطابق کمپیٹیشن ٹریبونل نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لیے کارٹل بنانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر جرمانہ پانچ کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم ایسوسی ایشن کی درخواست پر یہ رقم کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ جرمانہ 15 دن کے اندر جمع کرایا جائے۔
یاد رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پہلے بھی پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے الزامات کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔نئے سال پر تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری















