اہم خبریں

ٹریفک حادثے میں جاں بحق معروف اینکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گجرات(اے بی این نیوز)معروف ٹی وی اینکر راجہ مطلوب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات، منڈی بہاؤالدین روڈ پر ادا کردی گئی۔

راجہ مطلوب کی گاڑی کو حادژہ ایک روز قبل پیش آیا تھا وہ مشہور اینکر وسیم بادامی اور اقرارالحسن کے قریبی دوست تھے، جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعا کی۔ صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی ان کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فاسٹ لین میں تھے اور اچانک یوٹرن سامنے آنے پر گاڑی بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سڑک پر واضح نشاندہی اور ریفلیکٹرز کی کمی کے باعث راجہ مطلوب یو ٹرن لین کو فاسٹ لین سمجھ بیٹھے جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں