اسلام آباد(اےبی این نیوز)ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا، مری اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بٹگرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور پشین میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہوسکی ہے، سندھ میں سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں















