اہم خبریں

سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں

پشاور (اے بی این نیوز) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کی نمازِ جناز ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں اور اہل علاقہ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی شاہ فرمان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعائیں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی بھی سابق گورنر شاہ فرمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سہیل آفریدی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں