کراچی(اے بی این نیوز)سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے آغا شہبازخان درانی73554ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی اے کے رشداللہ شاہ9412ووٹ لیکر کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی کی جیت پر درانی ہاؤس میں جشن کا سماں ہے۔ جیالوں کی بڑی تعداد درانی ہاؤس کے باہر جمع،ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سےکیا جائیگا۔
واضح رہے حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 178 تھی ،پولنگ کاعمل شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا،تمام 178 پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ پی ایس 9 شکارپور کی نشست آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی رہنما قاضی انور نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا















