اسلام آباد(اے بی این نیوز)ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب اگلے 24گھنٹوں میں انشاءاللہ بہتر صورتحال سے واسطہ پڑے گا آپ کافی دِنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے۔اُن سے نکلنے کا راستہ بھی ملے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر سخت پریشان تھے اور اس میں سے نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا وہ اب انشاءاللہ آج سے آسانی سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بھی طرح سے مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ اب عارضی ثابت ہوں گی اللہ نے چاہا تو جلد ان سے نجات ملے گی۔اب اس کی ابتداءہونے والی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ بحکم اللہ مسلسل بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں بہتری ملنے کے روشن ہو جاتے ہیں اب رسک لےکر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اہم اور آپ کے حق میں اچھا ہے،آپ جس بھی مقصد کےلئے اللہ کا نام لےکر قدم اٹھائیں گے اُس میںکامیابی نصیب ہوگی۔ ایک بگڑا ہوا مسئلہ حل ہو گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک اہم اور انشاءاللہ فائدہ حاصل ہونے والا دن ہے آپ جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ کام ہو جائے گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اچھا دن ہے انشاءاللہ اُس مشکل سے نکل سکیں گے جو کافی دِنوں سے محسوس کی جا رہی ہے اور راستے کی رکاوٹیں بھی اب تیزی سے دور ہو رہی ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی معاملے میںگھبرانے کی ضرورت نہیں، حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر محسوس کئے جا رہے ہیں،اللہ نے چاہا تو آج ہی اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
وقتی پریشانی تو ہے، مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے شام تک انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور جو بھی رکاوٹ ہے وہ راستے سے ہٹ جائے گی فکر نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں پریشان ہیں اللہ پر توکل بھی کرتے ہیں اور پھر ٹینشن بھی لیتے ہیں آج ہی وہ مسئلہ انشاءاللہ حل ہو جائے گا جو کافی دِنوںسے وجہ تنگی تھا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دِنوں آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہو گی آپ جس بھی مسئلے میں گھیرے ہوئے تھے۔ اُس سے نجات حاصل کر لیں گے اور راستہ کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ اُمید انشاءاللہ آج بھر آئے گی اور آج دوپہر تک ایک اور ضرورت بھی پوری ہوگی۔















