اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ، جا نئے کب شروع ہو گا

راولپنڈی (انوار عباسی )راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ڈبل روڈ آئی جے پی نائنٹھ ایونیو پر ایک نیا انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 800 ملین روپے لاگت کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کی منظوری اور فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔ یہ نیا انڈر پاس فیض آباد کے بعد جڑواں شہروں کے درمیان دوسرا بڑا رابطہ روٹ ہوگا، جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

اس وقت ڈبل روڈ آئی جے پی روڈ نائنٹھ ایونیو کراسنگ شدید ٹریفک دباؤ کا شکار ہے۔ اگرچہ فیض آباد کی جانب فلائی اوور موجود ہے، تاہم جڑواں شہروں کے اس اہم داخلی اور خارجی مقام پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث انڈر پاس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔

نئے انڈر پاس کی تعمیر سے ڈبل روڈ کے ذریعے نائنٹھ ایونیو پر مکمل سگنل فری کوریڈور قائم ہو سکے گا۔ منصوبے کے مطابق انڈر پاس کی لمبائی 1600 فٹ اور اونچائی 16 فٹ ہوگی، جبکہ ڈبل روڈ کی چوڑائی 36 فٹ اور انڈر پاس کی چوڑائی 24 فٹ رکھی گئی ہے۔ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے انڈر پاس میں سمپ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبے کی منظوری اور فنڈز کے اجرا کے بعد انڈر پاس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس منصوبے کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی ہوگی۔

مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی کا بڑا اعلان، کب سڑکوں پر آئیں گے،بریکنگ نیوز دیدی، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں