اسلام آباد ( اےبی این نیوز )خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے بلا کر کہا گیا نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔ 9مئیعمران خان اور فیض حمید کا مشترکہ منصوبہ تھا۔
9مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
9مئی کو بانی پی ٹی آئی اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ میں نے کہا نواز شریف میرا لیڈر ہے،میں کیسے مذمت کروں۔ مجھے کہا گیا نواز شریف کے بیان کی مذمت کر دیں تو آپ کے نیب کیسز ختم ہو جائیں گے۔
میں نے کہا مجھے یہ قابل قبول نہیں ہے۔ یہ معاملہ ایک طرف اور بھی جانا چاہیے،وہ عدلیہ جن نے نواز شریف سے اپیل کا حق بھی چھین لیا۔ ہماری حکومت میں جنرل باجوہ مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے۔ جنرل باجوہ نےکہا میری خواہش کی تعمیل کریں۔ جنرل باجوہ نے کہا اگر مجھے توسیع نہ ملی تو میں ٹیک اوور کرلو ں گا۔
مزید پڑھیں :سونے کی اپڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت کیا ہو گئی















