اہم خبریں

طلباء کیلئے لاکھوں کروم باکس مفت،جا نئے کب ملیں گے

لاہور ( اےبی این نیوز      )حکومت نے نوجوان طلبا کے لیے لاکھوں کروم بکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ٹی ٹی کئیر فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوان طلبا کے لیے 12 لاکھ کروم بکس فراہم کیے جائیں گے، جن میں سے 7 لاکھ کروم بکس فوری طور پر طلبا میں تقسیم کیے جائیں گے جبکہ باقی 5 لاکھ کروم بکس جون 2026 تک فراہم کیے جائیں گے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ آئندہ 2 برسوں کے دوران پاکستان بھر کے طلبا کو مزید 30 لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان اقدامات سے آن لائن تعلیم کو فروغ ملے گا اور طلبا کو جدید ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔انہوں نے زور دیا کہ کروم بکس کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائے گی اور اس پروگرام میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں  :دھند کا راج،جا نئے موٹر مویز کہاں کہاں سے بند ہے

متعلقہ خبریں