اہم خبریں

عمران خان کی قید بارےیو این او کی نمائندہ کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اےبی این نیوز      )اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کیعمران خان کی قید سے متعلق رپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ ایلس جل ایڈورڈز کی رپورٹ نہایت سنجیدہ، تشویشناک اور چشم کشا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ سیاسی انتقام پر مبنی غیر انسانی اور غیر قانونی قید کی توثیق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 23 گھنٹے قیدِ تنہائی، مسلسل کیمرہ نگرانی اور بیرونی دنیا سے کٹاؤ کا سامنا ہے۔ وکلاء اور اہلِ خانہ سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں جیل قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق 15 دن سے زائد قیدِ تنہائی نفسیاتی تشدد کے زمرے میں آتی ہے۔ 72 سالہ قیدی بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات سے محروم رکھنا دانستہ ظلم ہے۔ پی ٹی آئی کا بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی فوری ختم کرنے کا مطالبہ ۔
جیل میں انسانی وقار اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دینے کا مطالبہ۔ ذاتی معالجین کو فوری رسائی اور ملاقاتوں میں رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ یہ معاملہ پاکستان میں قانون، انصاف اور انسانی حقوق کی ساکھ کا امتحان بن چکا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا سلوک بند نہ ہوا تو یہ حکومتی تشدد کی بدترین مثال ہوگی۔

مزید پڑھیں  :حرام اور حلا ل ووٹ کون سے ہو تے ہیں،نعیم الرحمان نے بتا دیا،نواز شریف نے کون سے ووٹ لئے ،جا نئے

متعلقہ خبریں