اہم خبریں

نقشبندی سلسلے کی روحانی شخصیت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے ،کل نماز جنازہ

جھنگ ( اےبی این نیوز      )نقشبندی سلسلے کی معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل معھد الفقیر الاسلامی جھنگ میں دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔

مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ آج وہ اپنے لاکھوں مریدین کو داغ مفارقت دے گئے۔

پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے یہاں معھد الفقیر الاسلامی کی بنیاد رکھی۔ ان کی خدمات اور روحانی رہنمائی نے نہ صرف جھنگ بلکہ ملک بھر میں لاکھوں مریدین کو متاثر کیا۔

مزید پڑھیں  :حرام اور حلا ل ووٹ کون سے ہو تے ہیں،نعیم الرحمان نے بتا دیا،نواز شریف نے کون سے ووٹ لئے ،جا نئے

متعلقہ خبریں