اہم خبریں

کون فیضیاب ہوا،کس کی شامت آنے والی ہے،مولوی محمود کے نئے انکشافات

اسلام آباد ( اےبی این نیوز      )سیاسی رہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ فیض حمید سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے اب کوئی اچھی خبر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی وجہ سے ملکی اداروں کو نقصان پہنچا اور پی ٹی آئی نے ان سے بھرپور فائدے اٹھائے۔

محمود مولوی نے کہا کہ اب احتساب کا عمل سب کے لیے ہوگا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ ان کے مطابق ملک کی ترقی کے لیے ہر فرد اور ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ انتظامی مسائل حل کیے جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ محمود مولوی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں  :پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی،پارٹی سے مستعفی،جا نئے کون

متعلقہ خبریں