کوئٹہ ( اےبی این نیوز )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طلبا کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت طلبا کو ملک کی جامعات میں ایل ایل ایم جبکہ بیرونِ ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپس کے لیے امیدوار کا بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایل ایل ایم کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت کے لیے امیدواروں کو ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب ایچ ای سی نے ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق درخواستیں 29 دسمبر 2025 تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ لا ایڈمیشن ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو منعقد ہو گا۔
مزید پڑھیں :سرد ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی















