اسلام آباد ( اےبی این نیوز )نادرا نے شہریوں کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بچوں کے ب فارم کے قواعد میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت 3 سال سے 10 سال تک کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ 10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے۔
نادرا حکام کے مطابق 3 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے ب فارم پر تصویر کی شرط لاگو نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر اس کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کرانا لازمی ہوگا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کو روکنا اور شناختی نظام کو مزید محفوظ بنانا ہے۔
وسری جانب وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں :اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں ساڑھے 19 ہزار افراد گرفتار















