مری (اے بی این نیوز)مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت مری کی ضلعی انتظامیہ نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔
مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز 8 مارچ کو اتوار ہونے کی وجہ سے نو مارچ بروز پیر کو کھلیں گے۔
مزید پڑھیں: قمر باجوہ نے کہا مریم نواز کو چپ کرا دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا: محمد زبیر















