اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی متوقع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں 16 دسمبر2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں (petrol price in pakistan)میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلئے ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر وصول کردہ ٹیکس کی تفصیلات

شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر لئے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ایک نجی چینل نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں